پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا 29 واں اجلاس جاری ، قطری شہزادے حمد بن جاسم کے جوابی خط کا جائزہ ، ایس ای سی پی کی جانب سے حدیبیہ پبپر مل کا ریکارڈ جمع کرا دیا گیا ، جے آئی ٹی 7 جون کو 15 روزہ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پاناما لیکس جے آئی ٹی کا جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حسین نواز کی مبینہ تصویر لیک ہونے ، جے آئی ٹی کو موصول قطری شہزادے حمد بن جاسم کے جوابی خط کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کارپوریٹ سپروائزرونگ کے سربراہ عابد حسین نے حدیبیہ پیپر مل کا ریکارڈ جے آئی ٹی کو جمع کرا دیا ، حدیبیہ مل سے متعلق اسحاق ڈار کا منی لانڈرنگ پراعترافی بیان بھی ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے ، اسحاق ڈار نے بیان پرویز مشرف کے دور میں مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا تھا ، جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی کے3 افسران سے تقریباً ایک ہفتہ قبل پوچھ گچھ کی تھی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے آج کے اجلاس میں 15 روزہ رپورٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جسے 7 جون کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
Leave a Reply