کوہستان ، نامعلوم افراد نے گھر کو آگ لگا دی ، بچی جاں بحق

کوہستان کے علاقے گدار پالس میں نامعلوم افراد نے گھر کو آگ لگا دی ۔ گھر سے ایک بچی کی لاش مل گئی جبکہ 2 لاپتہ ہیں ۔ پولیس نے آگ لگانے کے الزام میں افضل کوہستانی سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر دیا ۔ مقدمے میں افضل کوہستانی کے دو بھائی بھی نامزد ہیں ۔ افضل کوہستانی کا کہنا ہے میرے مخالفین نے کوہستان ویڈیو سکینڈل سے جان چھڑنے کےلئے اپنے گھر کو آگ لگا کر ایک بچی کی جان لے لی اور مقدمہ میرے خلاف درج کرا دیا ۔ کوہستان کی حدود میں داخل ہونے پر پابندی ہے ، کسی کے گھر کو کیسے آگ لگائیں گے ۔ میرے مخالفین سازش کر رہے ہیں تاکہ میں کوہستان ویڈیو سکینڈل کے مقدمے کی پیروی نہ کرسکوں ۔ ویڈیو سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد افضل کوہستانی کے 3 بھائیو ں کو قتل کردیا گیا تھا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.