Breaking News

سندھ حکومت رواں مالی سال تعلیم کے شعبے پر 202 ارب خرچ کریگی

سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا نئے مالی سال میں سندھ حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں 24 فیصد اضافہ کیا ہے، اس کے علاوہ جامعات اور تعلیمی اداروں کے لیے گرانٹس کی مد میں 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تعلیم کے شعبے کے لیے 17 ارب 23 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ رواں سال کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 50 پرائمری سکولز کا درجہ بڑھا کر انھیں سکینڈری سکول میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ صوبے بھر میں 150 تعمیر شدہ کچے سکولوں کی باقائدہ عمارت بنائی گئی ہے۔ سندھ بجٹ 18-2017 کے اعلانات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے مختص رقم گزشتہ سال کے مقابلے 84 ارب سے بڑھا کر 93 ارب روپے کر دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال پولیس کے شعبے میں 10 ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی، اس کے علاوہ پولیس کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کے ساتھ تھانوں اور جیلوں کی حالت بھی بہتر کی جائے گی۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved