Breaking News

نہال ہاشمی کی درخواست سے سارا ڈرامہ ایکسپوز ہوگیا :شفقت محمود

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کہتے ہیں نہال ہاشمی کی درخواست سے سارا ڈرامہ ایکسپوز ہو گیا ، نون لیگ کی ایما پر ہی وہ حملہ آور ہوئے ۔ شیخ رشید نے کہا یہ سب سازش اور منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے ، جے آئی ٹی میں جاری تفتیش میں کوئی بڑا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے ۔ نہال ہاشمی کے یوٹرن لینے پر اپوزیشن جماعتیں بھی بول پڑیں ۔ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا نہال ہاشمی کی درخواست سے سارا ڈرامہ ایکسپوز ہو گیا ، نون لیگ کی ایما پر ہی وہ عدلیہ اور جے آئی ٹی پر حملہ آور ہوئے ۔ شیخ رشید نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا یہ سب سازش اور منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے ، جے آئی ٹی میں جاری تفتیش میں کوئی بڑا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے ، نواز شریف نااہل بھی ہوسکتے ہیں ۔ اپوزیشن ارکان نے کہا قوم اور میڈیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے نہال ہاشمی کیخلاف کارروائی کی گئی ، نہال ہاشمی صرف سائیڈ ایکٹر ہیں ۔ –
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved