Breaking News

کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت متعدد ملزمان گرفتار

حب ریور روڈ کےقریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نثار احمد چانڈیو اغوا کے دو اور قتل کے ایک مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔ لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزم گرفتار کر لیے۔ ایس پی لانڈھی عارف راؤ کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ گلبرگ موسیٰ کالونی میں پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز سمیت سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے چار موٹر سائیکل اور دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر ساجد عرف بونا کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ادھر دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر عزیزآباد میں موجود مور پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سیورج لائن میں چھاپا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں ایک ایس ایم جی اورچھ میگزین شامل ہیں۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved