افطاری میں ناقص کھانا، پورا گاؤں ہسپتال داخل

ایک بھارتی گاؤں میں افطاری کے وقت ناقص کھانا کھانے سے پورا گاؤں فوڈ پوائزنگ کا شکار ہو گیا۔ لوگوں کو پیٹ درد، قے اور اسہال کے باعث ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی علاقے ہجورپور کے گاؤں اروا ٹاڈ میں پیش آیا جہاں مقامی مدرسے میں افطاری کا انتظام کیا گیا تھا اور پورے گاؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ گاؤں کے تمام افراد افطاری کے وقت پہنچے تاہم ناقص کھانا کھانے سے ان کی طبعیت خراب ہو گئی۔ انڈین میڈیا کے مطابق لوگوں کی حالت بگڑنے کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کروایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے لائے گئے تمام افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہیں۔ ناقص کھانا کھانے والے افراد سروولونا بیکٹریا کا شکار ہیں جس کا اثر کچھ دیر بعد ہوتا ہے، اسی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز کہنا ہے کہ متعدد افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.