وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے جے آئی ٹی سے ان کی تصویر لیک ہونے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔۔ حسین نواز نے استدعا کی ہے کہ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں کہ تصویر کیسے لیک ہوئی ۔ حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر لیک ہونے کا معاملہ ، حسین نواز کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ پتہ چلایا جائے کہ جے آئی ٹی سے تصویر لیک کیسے ہوئی ؟ جے آئی ٹی اراکین پر بھی اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ تصویر لیک ہونے کے ذمہ دار جے آئی ٹی سربراہ اور اراکین ہیں ۔ تصویر لیک ہونا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور اس کا مقصد تضحیک کرنا تھا ۔ خواجہ حارث ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں حسین نواز نے کہا کہ تصویر لیک کر کے آئندہ طلب کیے جانے والوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے رحم و کرم پر ہوں گے ۔
Leave a Reply