صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ حسین نواز شریف کی جے آئی ٹی والی تصویر کو ان کے خاندان کی تضحیک کیلئے استعمال کیا گیا ۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے دو ارکان پر اعتراضات کئے گئے ، انصاف کا تقاضا ہے کہ ان اعتراضات کا جواب سامنے آنا چاہیئے ، جب تک اعتراضات دور نہیں ہوں گے رپورٹ کو تسلیم کیا جانا مشکل ہوگا ۔
Leave a Reply