خیبر پختونخوا کا 600 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے ہو گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید آئندہ مالی سال 18-2017 کیلئے 600 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 208 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس میں سے صوبائی حکومت کو اپنے وسائل سے 126 ارب روپے ملیں گے، جس میں سے 95 ارب روپے صوبائی سطح پر ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں پر خرچ کئے جا ئیں گے جبکہ 30 ارب اضلاع کو فراہم کئے جائیں گئے۔ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا تاہم تنخواہوں اور پنشن میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.