عوامی اسمبلی: لوڈ شیڈنگ اور شہباز کیخلاف پی ٹی آئی اور پی پی کی قراردادیں منظور

سٹیج پر سپیکر کی کرسی میز اور ڈائس رکھے گئے۔ سامنے قطار در قطار کرسیاں لگائی گئیں اور پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کی اوپن ایئر عوامی اسمبلی سج گئی۔ سپیکر کی کرسی پر پی ٹی آئی کے عارف علوی جلوہ افروز ہوئے تو اپوزیشن ارکان بھی آ بیٹھے اور ہاؤس فل عوامی اسمبلی میں حکومت کیخلاف دھواں دھار تقاریر کرتے رہے۔ عوامی اسمبلی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر کی قرارداد منظور کر لی گئی جس میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابد شیر علی سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے ججز کے متعلق بیان بازی پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف پی پی رکن نفیسہ شاہ کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.