موسیقار ہمیش ریشمیا اور اہلیہ کے درمیان طلاق

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف موسیقار، گلوکار اور اداکار ہمیش ریشمیا اور ان کی اہلیہ کے درمیان 22 سالہ رفاقت ختم ہو گئی ہے۔ دونوں نے گزشتہ سال علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور طلاق کیلئے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام سوائم ہے۔ انڈین میڈیا میں خبریں ہیں کہ ہمیش ریشمیا کی گرل فرینڈ سونیا کپور اس طلاق کی ذمہ دار ہیں جو آج کل ان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ تاہم ہمیش ریشمیا کی سابق اہلیہ نے ان خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اور ہمیش ایک دوسرے کی اب بھی عزت کرتے ہیں۔ ہم دونوں کے درمیان طلاق کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا تھا۔ ہم دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے خاندان کا حصہ رہیں گے۔ کسی کو ہمارے ذاتی مسئلے میں ٹانگ اڑانے اور اس پر کسی قسم کی بیان بازی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کومل نے کہا کہ سونیا کپور سمیت کوئی بھی ہمارے رشتے میں دراڑ کا ذمہ دار نہیں ہے۔ میں اور میرا بیٹا سونیا کپور کو اپنے خاندان کا ایک فرد ہی تصور کرتے ہیں۔ دوسری جانب ہمیشں ریشمیا نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم دونوں اور ہمارے خاندان کے افراد ہمارے فیصلے سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات زندگی میں انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے مشکل اور کٹھن فیصلے لینے پڑتے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.