پاکستان کی تیسری اور دنیا کی ساتویں بڑی ” گرینڈ جامع مسجد “

بحریہ ٹاؤن لاہورمیں واقع گرینڈ جامع مسجد پاکستان کی تیسری اور دنیا کی ساتویں بڑی مسجد ہے ، یہاں 70 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ چارمینار ، ایک بڑا اور 20 چھوٹے گنبد ہیں ، مسجد اسلامی ثقافت اور فن تعمیر کے حسین امتزاج کا منہ بولتا منفرد نمونہ ہے۔ بحریہ ٹاؤن لاہور میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا افتتاح 2014 میں کیا گیا ، خوبصورت فرش پر برادر اسلامی ملک ترکی کے بچھے دیدہ زیب قالین ، ایران سے منگوائے گئے آنکھوں کو خیرہ کر دینے والے جا بجا نصب فانوس مسجد کی شان دوبالا کر رہے ہیں۔ طرز تعمیر میں بادشاہی وزیر خان اور شیخ زید مسجد کی جھلک نمایا ں نظر آتی ہے ، تعمیر میں ملتانی ٹائلز کا انتہائی نفاست سے استعمال کیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے الگ سے نماز کی جگہ مختص ہے جبکہ ایک سکول اور اسلامی آرٹ گیلری بھی مسجد کا حصہ ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.