چور ہم نہیں، وہ ہیں جو زائد بل دے رہے ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چور ہم نہیں، چور وہ ہیں جو زائد بل دے رہے ہیں، 77 ارب روپے کے بل تھے، 27 ارب روپے میں مان گئے، 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو بجلی کہاں جا رہی ہے؟ پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ نہ لانا وفاقی حکومت کی ناکامی ہے، رواں سال ہمیں وفاق سے 108 ارب روپے کم ملے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ کراچی کے ترقیاتی فنڈز رواں سال ستر ارب روپے سے زائد ہیں، اگست تک کراچی میں جاری بیشتر منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.