چیئرمین سینیٹ نے نہال کا استعفیٰ واپس کر دیا، نون لیگ انضباطی کمیٹی نے بلا لیا

راجہ ظفر الحق کی زیرصدارت اجلاس میں انضباطی کمیٹی نے نہال ہاشمی کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ اس سے پہلے چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی نے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔ اس اقدام سے نہال ہاشمی کا استعفیٰ خود بخود نامنظور ہو گیا ہے۔ دوسری جانب، ذرائع کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کو دانستہ طور پر خفیہ رکھا۔ نہال ہاشمی کو معلوم تھا کہ 7 جون کو حکومتی رہنماء ان پر دباؤ ڈال کر استعفے کی تصدیق کرائیں گے۔ ن لیگ کے بعض اراکین کو شبہ ہے کہ نہال ہاشمی کو پیپلز پارٹی نے ہائی جیک کر لیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.