کبیروالہ :کار نہر میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

خانیوال کے علاقے کبیر والا میں کار نہر میں گرنے سے 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں نکال لیں ۔
کبیروالہ سے گوجرانوالہ جانیوالی کار بھٹہ کوٹ پل پر نہر میں جا گری ، حادثے کے متعلق اس وقت پتا چلا جب یہ افراد گوجرانواله نہ پہنچے تو ورثاء نے پولیس کو اطلاع کی ۔ پولیس نے گاڑی میں ٹریکر کی مدد سے نہر میں گری ہوئی کار تلاش کر لی ۔ جاں بحق ہونے والے دو افراد کا تعلق کبیروالہ اور ایک کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا ۔ ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے گاڑی کے شیشے توڑ کرلاشوں کو گاڑی سے باہر نکالا ۔ ریسکیو ٹیموں نےلاشیں تحصیل ہسپتال کبیر والا منتقل کردیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.