کلبھوشن یادیو کیس کے سلسلے میں عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی جانب سے ایڈہاک جج کے لئے 3 نام کل پیش کئے جائینگے۔ اٹارنی جنرل کی سربراہی میں پاکستانی وفد تینوں نام عالمی عدالت کو پیش کرے گا۔ سابق چیف جسٹس ناصر الملک کا نام بھی ایڈہاک جج کے لئے بھیجی گئی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی کا نام بھی عالمی عدالت کو بھیجی جا رہی فہرست میں شامل ہو گا۔ پاکستان کی قانونی ٹیم جمعرات کو عالمی عدالت انصاف کے صدر سے ملاقات کرے گی۔ پاکستانی ٹیم میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، اور ڈی جی جنوبی ایشیاء افیئرز ڈاکٹر فیصل شامل ہیں۔ بیرسٹر خاور قریشی اور دو مزید وکلاء بھی پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔
Leave a Reply