Breaking News

‘کابل دھماکوں کے بعد الزامات بے بنیاد ہیں، افغانستان حقیقی مسائل کی نشاندہی کرے’

آئی ایس پی آر کے مطابق، سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے افغانستان کو اپنے اندر جھانکنا چاہئے، افغانستان کو حقیقی مسائل کی نشاندہی کر کے انہیں حل کرنا چاہئے، کانفرنس میں کابل دھماکوں کے بعد پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان عوام اور افغان سکیورٹی فورسز کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف افغانستان کی حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان آرمی مادر وطن کی حفاظت کے لئے ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے بالکل تیار ہے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved