اسلام آباد، مری، ایبٹ آباد، میرپور سمیت کئی شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

قدرت روزہ داروں پر مہربان ہے۔ کئی علاقوں میں ابرم کرم برس پڑا۔ راولپنڈی، اسلام آباد میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلیں تو گرمی سے نڈھال شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ ترنول، مری اور ایبٹ آباد میں کالی گھٹائیں خوب برسیں۔ سجاول، دریا خان، منکیرہ، بھکر اور کروڑ لعل عیسن میں بھی رم جھم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان، ہری پور، ڈڈیال اور میرپور آزاد کشمیر میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.