باجوڑ ایجنسی کے علاقے واڑہ ماموند میں راستے میں نصب بم اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سات راہگیر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزموں کی تلاش جاری ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔