سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر، شانگلہ، مینگورہ اور اردگرد کے علاقوں میں آج شام کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم علاقے سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 35 کلو میٹر بتائی جاتی ہے۔
Leave a Reply