تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نواز شریف پوری دنیا میں بدنام ہو چکے ہیں، انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہئے۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی جانب سے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پریشان ہیں، ان کے دفاع کے لئے بھائی اور بھتیجے بھی نہیں نکل رہے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ نہال ہاشمی اکیلے نہیں، عدالتیں طلال چودھری، رانا ثناءاللہ اور دیگر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتیں؟
Leave a Reply