نکیال اور کیانی سیکٹرز پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارتی فوج کا جنگی جنون برقرار، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر دی۔ بھارتی فوج نے نکیال اور کیانی سیکٹرز پر بھاری اسلحہ اورمارٹر سے فائر کیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستانی فوجی جوانوں نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے مورچوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجہ میں دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.