وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ رات گئے شہر قائد کے دورے پر نکل کھڑے ہوئے۔ برنس روڈ اور ایمپریس مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نائٹ کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں میں گھل مل گئے۔ انہوں نے کرکٹ کھیلی اور زوردار چھکے بھی لگائے۔ سید مراد علی شاہ نے بہادر آباد کے نزدیک ریسٹورنٹ میں سحری کی، جس کا بل 8 ہزار 2 سو پچھتر روپے بنا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ترقیاتی کام جون میں مکمل کر لیں گے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات ناصر شاہ، وزیر بلدیات جام خان شورو اور وزیر قانون ضیا لنجار بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود رہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.