پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمندروں کا عالمی دن آج منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت، آبی حیات کا تحفظ اور سمندری آلودگی ختم کرنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر چالیس فیصد تازہ پانی کی فراہمی کا ذریعہ ہے۔ پچھتر فیصد آکسیجن بھی سمندر ہی سے پیدا ہوتی ہے لیکن ساحلی شہروں سے کیمیکلز اورفضلے کا سمندر میں اخراج خطرناک اثرات پیدا کر رہا ہے۔
کراچی کے ساحل پر بھی نالوں کا گندا پانی سمندر میں پھینکا جارہا ہے۔ جس سے آبی حیات کو خطرات تو لاحق ہیں ہی ساتھ سمندری آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے تو آبی حیات اور سمندر کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.