کراچی: بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع، گندگی، تعفن اور پھسلن سے شہری بے حال

شہر قائد میں جگہ جگہ لگے کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے کچھ کم مشکل کا باعث نہ تھے کہ بارش کے بعد اٹھنے والے تعفن نے پوش اور پسماندہ علاقوں میں تفریق بھی ختم کر دی۔ آوارہ کتے، گندا پانی اور ان سب میں اٹھنے والی بدبو نے شہریوں کیلئے نئی مشکلات کھڑی کر دیں ہیں۔ مئیر کراچی کی صفائی مہم میں ماڈل یو سی کے طور پر شامل کیے جانے والا علاقہ پی آئی بی کالونی ہو یا پھر کوئی اور علاقہ گندگی اور پانی سب جگہ یکساں ہے۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ٹیم ہو یا پھر مئیر کراچی کا عملہ ایسی صورتحال میں دونوں ہی غائب رہے۔ بارش کے بعد جگہ جگہ پڑے کچرے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.