Breaking News

قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان کے الزامات مسترد کر دیئے

وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ اس موقع پر کابل میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور افغانستان کی جانب سے بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے گئے۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں پر بھی تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ ان دہشتگرد کارروائیوں میں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان مخالف قوتوں کے درمیان تعاون سے آگاہ ہیں۔ پاکستان مستقبل کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور اپنے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔ اجلاس میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس، آپریشن رد الفساد اور خفیہ معلومات پر ہونے والے سکیورٹی آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved