Breaking News

پاناما کیس :وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادے آج پھر جے آئی ٹی طلب

پاناما مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ میں دوسری پندرہ روزہ رپورٹ کے ساتھ حاضری دی ۔ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے اور جے آئی ٹی کو تحقیقات میں مشکلات کےمعاملات کی آئندہ سماعت بارہ جون کو ہو گی ۔ وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادوں کو جے آئی ٹی میں پھر طلب کر لیا گیا ، پاناما جے آئی ٹی پر سپریم کورٹ میں گرما گرم سماعت ہوئی ۔ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر جے آئی ٹی سے جواب طلب کر لیا گیا ۔ مشترکہ ٹیم نے تحقیقات میں مشکلات کی شکایت کی ۔ بنچ نے باضابطہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی ، پیرکو دوبارہ سماعت کا حکم دے دیا گیا ۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پندرہ روزہ رپورٹ عدالت عظمیٰ میں پیش کی تو حسین نواز کے وکیل نے اپنے مؤکل کی تصویر لیک ہونے سے متعلق متفرق درخواست پیش کی اور تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانےکی استدعا کی ۔ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ویڈیو لیک نہیں ہوئی وہ سکرین شاٹ تھا ۔ جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ اگر تحقیقات کی ضرورت محسوس ہوئی تو دیکھیں گے فی الحال جے آئی ٹی سے جواب مانگ رہے ہیں ۔ تین رکنی بنچ نے جےآئی ٹی کی رپورٹ پر مشاورت کے بعد قرار دیا کہ تحقیقات درست سمت میں جا رہی ہے ۔ جےآئی ٹی سربراہ درپیش مسائل کے متعلق درخواست دائر کریں ، اس پر اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری کر دیں گے ۔ جسٹس اعجاز افضل نےکہا جے ائی ٹی متعینہ مدت میں اپنا کام مکمل کرے ، ایک دن کی توسیع بھی نہیں دیں گے ۔ دوسری طرف وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادوں کو جے آئی ٹی میں پھر طلب کر لیا گیا ۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved