پارلیمنٹ کے باہر ایک شخص کا شیخ رشید سے جھگڑا ہوا اور اس نے شیخ رشید پر گاڑی لیکر 22 لاکھ روپے نہ دینے کا الزام عائد کیا۔ حملے کے دوران پارلیمنٹ کی سکیورٹی غائب رہی۔ حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ملک نور اعوان کے نام سے ہوئی ہے جسے وزیر داخلہ کے حکم پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حملے کے بعد شیخ رشید جان بچا کر واپس قومی اسمبلی ہال جا پہنچے اور کہا کہ پارلیمنٹ کے دروازے پر نامعلوم شخص نے انہیں حراساں کر کے پیسے چھیننے کی کوشش کی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار شیخ رشید کی نشست پر گئے اور تفصیلات معلوم کیں۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار شریف برادران ہوں گے۔
Leave a Reply