بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے آستانہ میں مصافحہ کیا اور ان سے ان کی والدہ اور خاندان کا حال پوچھا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں آستانہ میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ آج صبح پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے آستانہ میں نواز مودی ملاقات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ قازقستان میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔
Leave a Reply