ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کی پانچ کیسز میں ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نےمیڈیا ہائوسز پر حملہ اور اشتعال انگیز تقریرکے پانچ کیسز میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی ضمانت منظور کرلی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا ہاوسز پر حملہ اور اشتعال انگیز تقریر کیسز کی سماعت ہوئی تو متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، عامرخان اور دیگر پیش ہوئے ۔ سہراب گوٹھ پولیس نے شواہد نہ ملنے پر دو مقدمات کو اے کلاس کردیا ۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کی منظوری نہیں دی اور ان مقدمات میں فاروق ستار کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی ۔ عدالت نے بریگیڈ ، عزیز آباد اور ملیر سٹی تھانوں میں درج تین مقدمات میں 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کہنے لگے مقدمات سیاسی ہیں ۔ ڈاکٹرفاروق ستار نے مقدمات کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.