برطانوی عام انتخابات میں کوئی سیاسی جماعت حکومت بنانے کے لیے درکار 326 نشستیں حاصل نہیں کر پائی ۔ کنزرویٹو پارٹی نے 313 نشستوں پر جبکہ لیبر نے 260 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ۔ لبرل ڈیموکریٹ 12 جبکہ سکاٹش نیشنل پارٹی 35 سیٹیں جیت گئی ۔ برطانوی دارالعلوم میں مخلوط حکومت بنے گی ۔ کنزرویٹو نہ لیبر دونوں بڑی سیاسی جماعتیں حکومت بنانےکے لیے درکار 326 نشستیں جیتنے میں ناکام رہیں ۔ کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر اور برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے نے میڈن ہیڈ سے کامیابی حاصل کی ۔ ٹریزامے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی ۔ لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نارتھ ازلنگٹن سے اپنی سیٹ دوبارہ جیت گئے ہیں ۔ جیریمی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ٹریزا مے مستعفی ہوکر لیبر کے لیے راستہ ہموار کریں ۔ یو کے انڈیپینڈنٹ پارٹی کا مکمل صفایا ہوگیا ۔ پارٹی لیڈر پال نوٹل بھی انتخاب ہار گئے ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 68 اعشاریہ 7 فیصد رہا ہے ۔
Leave a Reply