حجر اسود کی حفاظت کس طرح کی جاتی ہے؟

غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ میں چھپنے والی دلسچپ رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ میں حجر اسود کی حفاظت پر مامور اہلکار بہت ساری ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہیں۔ ان میں عازمین حج وعمرہ کی رہ نمائی، حجر اسود کو بوسہ دینے کا طریقہ اور حجر اسود کے مقام پر رش کم کرنے جیسی ذمہ داریاں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس لیے حجر اسود کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار کو ہر گھنٹے بعد تبدیل کیا جاتا ہے تا کہ اہلکاروں کو ہمہ وقت چوکس رکھا جا سکے۔ حجر اسود کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار حجاج و معتمرین کی ہنگامی حالت میں بھی فوری مدد کرتے ہیں۔ اگر کوئی عازم یا متعمر بیمار ہو جائے اور یا اسے کوئی پریشانی لاحق ہو جائے تو اہلکار فوری طور پر حکام کو اطلاع پہنچاتے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.