موٹے اور بڑی توند والے افسران و اہلکار اب تیار ہو جائیں ورنہ نوکری سے دھونا پڑیں گے۔ ریسکیو میں بڑھتے وزن کے حامل اہلکاروں کی کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ ڈی جی ریسکیو نے ادارے میں موجود تمام اہلکاروں کو ڈیڈ لائن دے دی۔ 30 جون تک وزن کم نہ کیا تو محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ڈی جی ریسکیو کے حکم نے بڑی توند والے اہلکاروں کو پریشان کر دیا ہے۔ اہلکار کہتے ہیں کہ عرصہ دراز سے نکلی توند چند دنوں میں اندر ہو سکتی ہے؟ سخت گرمی اور روزے کی حالت میں ورزش سے اہلکار ہلکان ہو رہے ہیں۔ ماہر غذایات کا کہنا ہے کہ بڑھے ہوئے پیٹ کو اندر کرنے کیلئے نا صرف ورزش بلکہ مناسب غذا کا استعمال بھی ضروری ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دو سال تک افسران و اہلکاروں سے رعایت برتی گئی لیکن کسی نے بھی جسمانی فٹنس پر توجہ نہ دی جس سے کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، اب مزید رعایت نہیں دیں گے۔
–
Leave a Reply