سوات میں لکڑی سے بنائی گئی تین سو سال پرانی مسجد آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے جسے دیکھنے کے لئے سیاح دور دور سے آتے ہیں ۔ لکڑی سے بنائی گئی یہ ہے سوات کی تین سو سال پرانی سپل بانڈئی مسجد جو تین سو سال گزرنے کے باوجود آج بھی اپنی پورے آن و شان سے قائم و دائم ہے اور جسے دیکھنے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد آج بھی اس مسجد کا رخ کرتی ہے ۔ مسجد میں استعمال ہونے والی لکڑی پر ایسے کمال مہارت سے کندہ کاری کی گئی ہے جسے دیکھنے والے دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں اور لکڑی پر کی گئی کندہ کاری کی تعریف کرکے کاریگروں کی فن مہارت کو سراہتے ہیں ۔ ایک طرف اگر اس مسجد کو پورے گاؤں کے سات ہزرا آبادی کے لئے واحد مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے تو دوسری طرف مسجد کے چھت ، محراب اور ستونوں میں تین سو سال پرانے دیار کی قیمتی لکڑی کا استعمال اس مسجد کی تاریخی اہمیت کومزید بڑھاتا ہے ۔
Leave a Reply