وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے قومی اسمبلی میں ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور پاکستانی پارلیمنٹ اور عوام اس غم کی گھڑی میں برادر اسلامی ملک کے ساتھ ہیں۔ ایوان نے ایرانی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ سعودی، قطر تنازعہ سے متعلق قرارداد آفتاب شیرپاؤ نے ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ سعودی قطر تنازعہ پر اپوزیشن کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
Leave a Reply