لاہور: بارش کے باعث 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ، کئے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

شہر میں ہونے والی بارش نے جہاں موسم خوشگوار کر دیا اور لوگوں کے چہرے کھل اٹھے وہیں لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر جانے سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ ،شہری خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کی بجائے بجلی جانے سے شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔ سمن آباد میں 45، جیل روڈ پر 40، ائیر پورٹ پر 38، اقبال ٹاؤن میں 48، اسلامپورہ میں 32، گلشن راوی میں 48 اور لکشمی چوک میں بارش 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث ان علاقوں سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ لیسکو کی ٹیموں نے تین گھنٹے کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی بحال کر دی تاہم متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.