اسمبلی کے خلاف احتجاج سمجھ سے باہر ہے ۔ پاکستان بنانے والی اسمبلی کے خلاف پر افسوس ہے ۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اسمبلی کے خلاف مظاہرہ نہیں حکومت کے خلاف ہے ۔ اسمبلی اکثریت کی بنیاد پر اپوزیشن کی تمام تقاریر اور تجاویز مسترد کردیتی ہے ۔ میئر نے سکیمیں دیں وزیراعلیٰ نے نہیں مانیں ، جمہوریت میں دروازے بند نہیں کھولے جاتے ہیں ، ہم میئر کے ساتھ احتجاج میں شریک ہونے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ہی ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی اجلاس سے واک آئوٹ کر گئے ۔
سندھ اسمبلی میں میئر کراچی اور بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج کی گونج ، نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جب بجٹ تجاویز دی گئیں تو بجٹ پیش ہوچکا تھا ہم نے ان کی سکیمیں رد نہیں کیں ۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ میئر نے سکیمیں دیں ، وزیر اعلیٰ نے نہیں مانی ، ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے مظاہرین سے حکومتی ارکان کے بات نہ کرنے کے خلاف واک آئوٹ کیا ۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس 45 منٹ تاخیر سے سپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا ۔ میئر کراچی اور بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج کی گونج سندھ اسمبلی پہنچ گئی ۔ سید سردار احمد نے کہا کہ میئر منتخب نمائندوں کے ساتھ اسمبلی کے باہر احتجاج کر رہے ہیں ، ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے وہاں جاکر ان کی بات سنی ، حکومتی نمائندوں کو بات سن لینی چاہئیے جس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ وزیر پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے کہا کہ بات کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ، جس وقت بجٹ تجاویز دی گئیں اس وقت بجٹ پیش ہوچکا تھا ، وہ لیٹ ہوچکے ہیں ،
ہم نے ان کی سکیمیں رد نہیں کیں ۔ ایم کیو ایم کے محمد حسین بولے اسمبلی ان کی بات سنے اور قانون سازی کرے ۔ وزراء اور ارکان کو جاکر ان سے پوچھنا چاہیے ، حکومتی ارکان نہیں جائیں گے تو ہم اجلاس کا بائیکاٹ کرینگے ۔ سپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ جس ادارے کو اس اسمبلی سے اختیارات ملے وہ اسمبلی کے خلاف احتجاج کرے تو افسوس ہوتا ہے ۔ ایم کیو ایم سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کرے ہم منع نہیں کریں گے ۔
Leave a Reply