دوسری جانب، جمشید دستی کی گرفتاری کے خلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن فیض اللہ آفریدی کہتے ہیں 24 گھنٹے میں جمشید دستی کو رہا نہ کیا گیا تو کراچی سے خیبر تک تیل کی سپلائی بند کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔
رحمت آباد چیک پوسٹ سے ایم این اے جمشید دستی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ رحمت آباد چیک پوسٹ پر پولیس کی بھاری نفری نے ناکہ لگا رکھا تھا۔ جمشید دستی اسمبلی سیشن کے بعد مظفر گڑھ جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں ہیڈ کاہلو سے زبردستی پانی نہر میں چھوڑنے پر درج مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔ جمشید دستی کے خلاف تھانہ کرم داد مظفر گڑھ میں مقدمہ درج ہے۔
Leave a Reply