مخالفین ہمارے منصوبوں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے :شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ، مخالفین بھی ہمارے منصوبوں میں شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں 220 ارب روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں ، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اربوں روپے کی ایسی بچت کی کوئی مثال موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں اربوں روپے کے قرضے ہڑپ کئے گئے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.