مقبوضہ کشمیر کے عوام حریت پسندوں کیخلاف آپریشن میں رکاوٹ ہیں: قابض فوج –

 

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کو حاصل عوامی حمایت کا اعتراف کر لیا۔ بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فوج حریت پسندوں کو پکڑنے کے لئے آپریشن کرتی ہے تو عام لوگ ان کو بچانے کے لئے مظاہرے اور پتھراؤ کرتے ہیں۔ بھارتی فوجی حکام کے مطابق حریت پسندوں کا خفیہ نیٹ ورک بہت مظبوط ہے اور ان کی حمایت میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں باہر نکل آتے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے مجاہدین کے ناموں کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے جن کو جون کے آخر میں شروع ہونے ہوالی ہندوؤں کی سالانہ امرناتھ یاترا سے قبل قتل یا غیرمسلح کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان مجاہدین میں ذاکر موسیٰ، ریاض کاوسہ، زینت الاسلام اور ابو دجانہ سمیت 12 حریت پسند مجاہدین شامل ہیں۔ – See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/392165#sthash.AvfQUizj.dpuf

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.