کراچی: رات گئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

نارتھ کراچی میں فور کے چورنگی پر شہری سے لوٹ مار کرتے ہوئے دو ڈکیتوں کو ریجرز نے گرفتار کر لیا۔ اسی دوران ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ کراچی پاپوش نگر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم قاری عدنان کیخلاف پاپوش نگر تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ شارع نور جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ادھر ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اتحاد ٹاؤن میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ گلستان جوہر میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےاسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.