یورپ میں ملازمت حاصل کرنے کے 7 طریقے

اس کے علاوہ آپ کا سی وی بہت ہی حقیقت پسندانہ ہونا چاہیے، جو ڈگریاں آپ نے اپنے سی وی کے ساتھ منسلک کی ہیں یہ ان کے مطابق ہونا چاہیے۔ اگر آپ خود ستائشی نہیں کرینگے تو بھی اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ مسترد ہو جائیں گے۔
آپ پریشان مت ہوں، یورپ اتنا بھی بے روزگار نہیں۔ وہاں بے روزگاری ضرور ہے، مگر اب بھی ہر سال لاکھوں آسامیاں خالی پڑی رہتی ہیں۔ ہر سال لاکھوں افراد ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں پرواز کر جاتے ہیں اور ان کی جگہ لینے والا بروقت ملتا ہی نہیں۔ یقین کیجئے، اگلے چند سالوں میں دنیا ایک نئی شکل میں آپ کے سامنے ہو گی۔ امریکا کی بعض بڑی کمپنیوں نے کئی ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ان میں آئی ٹی انڈسٹری پیش پیش ہے۔ اس انڈسٹری میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ یہ نوکریاں آپ کیلئے بھی ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ یورپ میں ملازمت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو نہیں معلوم کہ آپ کے حصے میں کس ملک، کس ادارے اور کس کمپنی میں موجود ہے تو اس کے سات طریقے ہیں۔

سب سے پہلے آپ کو زبان یعنی انگریزی پر عبور ہونا چاہیے، کیونکہ عالمی سطح پر مقامی زبانوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اگر کسی وجہ سے غیر ملکی زبان میں مہارت نہ ہونے کے باوجود آپ کو بیرون ملک ملازمت مل جاتی ہے تو آپ اسے کامیابی سے جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ اس لیے انگریزی سیکھنے کو اپنا معمول بنا لیں، اس کے بعد سوچیے کہ آپ کی کون سی خوبی یا صلاحیت آپ کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔

کوشش کیجے کہ جس ملازمت کیلئے آپ اپلائی کر رہے ہیں، اس میں آپ بہترین تعلیمی صلاحیتوں کے حامل ہوں۔ آپ کے پاس اسی شعبہ کی اعلیٰ ڈگریاں بھی ہونی چاہیں۔ آپ کی منفرد صلاحیت کی وجہ سے آپ کو نوکری ضرور ملے گی، اس لیے اپنے اندر وہ صلاحیت پیدا کیجئے جس کی مارکیٹ کو ضرورت ہے یا اپنے اندر وہ صلاحیت پیدا کریں جس کی بدولت آپ نئی مارکیٹ بنا لیں۔

اپنے ذہن میں وسعت پیدا کیجئے، اپنے آپ کو کسی ایک ملک یا کمپنی تک محدود نہ کیجئے کہ میں تو فلاں ملک یا صرف فلاں کمپنی میں کام کرونگا، کیونکہ یہ تنگ نظری ہے۔ تنگ نظر کیلئے دنیا بھی تنگ ہوتی ہے۔ یہ سوچ آپ کے اہداف کو کمزور کرتی ہے۔ آپ کو ہر ملک میں اپنی صلاحیتوں اور ڈگریوں کے مطابق کسی بھی قسم کی ملازمت کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ آپ اپنے ذہن کو جتنا کشادہ رکھیں گے، اتنے ہی زیادہ ملازمت کے دروازے آپ پر کھلتے رہیں گے۔

انٹرنیٹ، سوشل میڈیا پر اپنے آپ کو آن لائن کیجئے اور زیادہ سے زیادہ ویب سائٹس پرسرچ کیجئے۔ ہر کمپنی میں کہیں نہ کہیں بہت سے عہدے خالی پڑے ہیں۔ عالمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں ہزاروں عہدے خالی ہیں۔ یورپ میں بہت سے نوجوان وظائف کی خاطر بے روزگار رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستان اور دوسے ملکوں کے لوگ یہ کام کر سکتے ہیں۔

یورپی ممالک میں خالی آسامیوں سے آگاہی فراہم کرنے والی ویب سائٹ موجود ہیں۔ ایسی ہی ایک ایک ویب سائٹ کم از کم تمام یورپی ممالک کی مکمل تفصیلات فراہم کرتی ہے کہ کس ملک یا کس کمپنی میں کون سے عہدے خالی ہیں؟ ملٹی نیشنل کمپنیوں میں قسمت آزمائی کیجئے، بشرطیکہ آپ ان کے معیار پر پورے اترتے ہوں۔ ان کمپنیوں میں بیرون ملک سے بھی درجنوں بلکہ سینکڑوں لوگ بھرتی کے جاتے ہیں، بشرطیکہ ان کے کاغذات میں کوئی خرابی نہ ہو اور ان کی تعلیمی قابلیت ان اداروں کی ڈیمانڈ کے مطابق ہو۔

ایک اور بات، جس ملک میں آپ کام کرنا چاہتے ہیں اس ملک کے بارے میں آپ کو مکمل معلومات ہونا ضروری ہیں۔ اگر آپ یورپ میں ملازمت کرنا چاہتے ہیں اور اس کے بارے میں آپ کو کوئی معلومات نہیں تو آپ کی سلیکشن کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.