Breaking News

الیکشن لڑنے کا کوئی اردہ نہیں، شکوک پر کارروائی نہیں ہو سکتی: حسین نواز

وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی آج جے آئی ٹی میں پانچویں پیشی ہوئی۔ حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آئے تو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے کوئی کمٹمنٹ نہیں کی کہ دوبارہ بلائیں گے یا نہیں، جے آئی ٹی جب بھی بلائے گی، آئیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن لڑنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ حسین نواز نے مزید کہا کہ شکوک و شبہات پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی، اگر ان کے خلاف کوئی ثبوت ملا تو اس پر کارروائی ہونی چاہئے۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے نے گرمی میں انتظار کرنے پر کارکنوں اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved