Breaking News

جی آئی ٹی ، حسین نواز 5 ، حسن دو مرتبہ پیش ہوئے

پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنی ، وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادے بھی احتساب کے لیے پیش ہو گئے ۔ حسین اور حسن نواز اب تک کتنی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ۔ پاناما لیکس پر جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں ، وزیر اعظم کے دونوں بیٹے بھی احتساب کے لیے پیش ہوگئے ۔ حسین نواز اب تک پانچ ، حسن نواز دو مرتبہ پیش ہوئے ۔ وزیر اعظم کے بڑے بیٹے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پہلی مرتبہ 28 مئی کو پیش ہوئے ۔ حسین نواز دوسری مرتبہ 30 مئی ، تیسری مرتبہ 1 جون ، چوتھی مرتبہ 3 جون جبکہ پانچویں مرتبہ 9 جون کو پیش ہوئے ۔ اس دوران ہر پیشی پران سے کئی گھنٹوں تک تحقیقات کی گئیں ۔ چوتھی پیشی کے بعد حسین نواز کی متنازعہ تصویر لیک ہوئی تو انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی ۔ دوسری جانب چھوٹے بیٹے حسن نواز کو جے آئی ٹی نے دو مرتبہ طلب کیا اور وہ پہلی مرتبہ 2 جون جبکہ دوسری مرتبہ 8 جون کو تحقیقات میں پیش ہوئے ۔ دو پیشیوں پر ان سے پانچ سے سات گھنٹوں تک سوالات کیے گئے ۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved