Breaking News

وزیر اعظم کا مودی سے مصافحہ، اشرف غنی سے ملاقات

ادھر، افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ افغانستان کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال ہوئی نہ ہو گی، افغانستان بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات نہ لگائے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گترس سے بھی ملاقات کی جبکہ دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی وزیر اعظم کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں پاک بھارت وزرائے اعطم کا آمنا سامنا ہوا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور نریندر مودی نے لیڈرز لاؤنج میں ہاتھ ملایا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب کی والدہ اور اہلخانہ کا احوال دریافت کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دسمبر 2015ء کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی۔ پاکستان اور بھارت دونوں شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل رکن بن گئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خطاب کے دوران اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کو تنظیم کا مستقل رکن بننے پر مبارکباد دی لیکن نریندر مودی کی تنگ نظری پوری دنیا کے سامنے آ گئی۔ اپنے خطاب کے دوران مودی نے پاکستان کے لئے کسی نیک خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved