دشمن کو ہرمحاذ پر شکست دینے کیلئے تیار ہیں : جنرل قمرجاوید باجوہ

جنرل باجوہ نے ایف ڈبلیو او کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قومی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گی ۔
پاک فوج کے سپہ سالار کا کنٹرول لائن کا دورہ ، بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کا بھرپور جواب دیا ، کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان ، بھارت کی ہر محاذ پر جارحیت کو شکست دیں گے ، افسروں اور جوانوں کا عہد۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا اڑھائی فرنٹ سمیت جتنے بھی محاذ ہوں پاک فوج ہرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے ، ملک کو درپیش سیکورٹی چیلنجز سے آگاہ اور ہر قسم کے خطرات کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

آرمی چیف نے کشمیریوں کے بھارتی ظلم کیخلاف عزم کو سراہا ، کنٹرول لائن پر تعینات افسروں اور جوانوں کی آپریشنل تیاریوں ، بے مثال مورال اور مشن کی تکمیل کے جذبے کی تعریف کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.