عدالت کا نہال ہاشمی کیخلاف درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ شامل کرنیکا حکم

کراچی کی مقامی عدالت نے ن لیگ کے سنیٹر نہال ہاشمی کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کی درخواست پر تفتیشی افسر کو احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج ایسٹ نے مسلم لیگ ن کے سنیٹر نہال ہاشمی کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کی درخواست پر تفتیشی افسر کو احکامات جاری کردئیے ، جس میں کہا گیا کہ اگر مقدمہ دہشت گردی کا بنتا ہے تو دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔ درخواست عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے نہال ہاشمی کی جانب سے کی جانے والی تقریر سے خوف و ہراس پھیلا لہذا مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں ، درخواست میں ایس ایچ او بہادر آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.