عید کے تین روز ٹرین کرایوں میں33فیصد کمی کا اعلان

 

پاکستان ریلوے نے خصوصی عید پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے عیدالفطر کے تینوں روز ٹرین کرایوں میں 33 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عید پرملک بھرمیں 5 خصوصی ٹرینیں بھی چلائی جائینگی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں عید پیکیج کی منظوری دی گئی، جس کے تحت عید الفطر کے تینوں روز ٹرین کے کرایوں میں 33 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کیساتھ ساتھ عید پر مسافروں کی سہولت کیلئے معمول کی ٹرینوں میں بھی اضافی کوچز لگائی جائیں۔ پہلی خصوصی ٹرین23جون کو کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہو گی، یہ ٹرین ملتان، فیصل آباد، سرگودھا،ملکوال،لالہ موسیٰ اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی جبکہ دوسری خصوصی عید ٹرین کوئٹہ سے براستہ روہڑی ، خانیوال، لاہور سے راولپنڈی جائے گی، تیسری خصوصی ٹرین کراچی سے براستہ ملتان اور فیصل آباد لاہور پہنچے گی۔ راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی کیلئے بھی 2 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ پاکستان ریلوے کا عید آپریشن جمعہ 23جون سے بدھ28جون تک جاری رہے گا۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.