متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد پر گھر کے قریب مبینہ حملہ، ملزم فرار

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔ پولیس گارڈ کی بروقت فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آور بوکھلا گیا۔ حملہ آور نے گلی کے اندر بھاگنے کی کوشش کی تو جمال احمد نے گاڑی سے ٹکر مار کر گرا دیا۔ حملہ آور اپنی بائیک چھوڑ کر پیدل فرار ہو گیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان بھی جائے وقوعہ پر پہنچے، کہتے ہیں جمال احمد کو کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.