یہ حکومت 100 دن سے پہلے ختم ہو جائے گی: شیخ رشید نے پھر تاریخ دیدی

تاریخ پر تاریخ، تاریخ پر تاریخ۔ شیخ رشید نے حکومت کے جانے کی نئی تاریخ دیدی، نون لیگ والوں کو نہ چھوڑنے کا اعلان بھی کر ڈالا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد گزشتہ روز کے واقعے کے محرک ملک نور اعوان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایک اور درخواست دینے کیلئے پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پھر تھانے میں حاضر ہوا، رات مختلف دفعات لگائی گئی تھیں، دفعہ 25 ڈی لگائی گئی تھی جو منسوخ کر دی گئی ہے، وزیر اعظم ہاؤس میں نور اعوان کی تصاویر ہیں، آج سپیکر کو تحریک استحقاق جمع کرائی ہے، تہران کی اسمبلی میں حملہ ہو سکتا ہے تو ہماری اسمبلی بھی محفوظ نہیں ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نور اعوان کا ڈپٹی سپیکر نے کارڈ بنایا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے جا رہا ہوں، اگر ایکشن نہ ہوا تو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جاؤں گا، یہ سب کچھ کیا دھرا نواز شریف اور شہباز شریف کا ہے، میری جان کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہونگے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.